عیسی نگری کی ندی میں کچرہ ڈم کرنے کے اقدامات کا نوٹس لیا جائے، پاسبان

جمعہ 3 فروری 2017 23:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2017ء)پاسبان کراچی کے رہنما احسن بصیر کے نے کراچی بھر کا کچرہ گلشن اقبال کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب واقع ندی میں پھینکے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت کو عیسیٰ نگری کی ندی میںشہر کا کچرہ ڈم کرنے کے اقدام کا فوری نوٹس لینا چاہئے اور کچرہ جمع کرنے والے ڈمپر لوڈرز ڈرائیورز کو پابند کیا جانا چاہئے کہ وہ شہر کا کچرہ شہر سے باہر منتقل کریں۔

(جاری ہے)

پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ندی برساتی پانی کی نکاسی کیلئے مدد گار ثابت ہوتی ہیں اگر ان ندیوں میں کچرہ ڈم کرکے انہیں بند کردیا گیا تو برسات کے پانی کی نکاسی کیلئے مشکلات پیدا ہونگی اور اگر آئندہ تیز بارشیں ہوئیں تو شہر کراچی برساتی پانی میں ڈوب جائے گا۔