ایف سی کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی،اسمگل کئے گئے تین گاڑیوں سے لاکھوں مالیت کے غیر ملکی ٹائر اور کپڑے برآمد

جمعہ 3 فروری 2017 23:04

ایف سی کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی،اسمگل کئے گئے تین گاڑیوں ..
نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) فرنٹیر کور کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کاروائی،اسمگل کئے گئے تین گاڑیوں سے لاکھوں مالیت کے غیر ملکی ٹائر اور کپڑے برآمد،زرائع کے مطابق فرنٹیر کور 110ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل ریاض احمد کی ہدایت پر فرنٹیر کور نے کاروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحدی علاقے کلی ناصر کے علاقے میں تین گاڑیاں کا تعاقب کرنے کے بعد گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا،جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے،گاڑیوں سے لاکھوں مالیت کے غیر ملکی کپڑے اور گاڑیوں کے ٹائر برآمد کرلئے۔

متعلقہ عنوان :