پانامہ لیکس کیس میں حکمرانوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت ہوگیا ہے ،قاسم خان سوری

جمعہ 3 فروری 2017 23:04

پانامہ لیکس کیس میں حکمرانوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت ہوگیا ہے ،قاسم ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) پانامہ لیکس کیس میں حکمرانوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت ہوگیا لندن فلیٹس کے ثبوت جلد عدالت میں پیش کردیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما قاسم خان سوری نے اپنے بیان میں کیا۔ اٴْنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھربوں روپے کرپشن کرنے کے باوجود حکمران اس قدر مطمئن ہیں کہ جیسے اٴْنہوں نے کچھ کیا ہی نہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ موجودہ کرپٹ نظام اٴْن کو صاف بچالے گا۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ جب تک کرپٹ نظام تبدیل اور سزا و جزا کے قانون پر من و عن عمل نہیں ہوتا قومی دولت اسی طرح لوٹی جاتی رہے گی اور غریب عوام جو اس ملک کے حقیقی مالک ہیں وہ غلام کے غلام رہیں گے۔ پانامہ لیکس سے تحریک انصاف میں سے کسیکے ذاتی مفادات وابستہ نہیں عمران خان ملک و قوم کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانا چاہتے ہیں نہیں تو اسی طرح باریاں لگی رہیں گی اور کرپٹ حکمران ایک دوسرے کو تحفظ دیتے رہیں گے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ قوم معاملے کی نزاکت کو سمجھے اور کرپشن کے رنگ میں رنگے حکمرانوں کے خلاف اٴْٹھ کھڑی ہو اٴْنہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل بہت روشن ہے اور کرپٹ حکمرانوں اور کرپٹ نظام کا انجام بہت قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :