وزیر داخلہ کا واہ میں زیر تعمیر ہسپتال کا دورہ ، ہسپتال کی تعمیر میں پیش رفت پر بریفنگ

واہ ہسپتال جولائی 2017 تک ہر صورت مکمل کرنے اور فعال کرنے کی ہدایت

جمعہ 3 فروری 2017 23:00

وزیر داخلہ کا واہ میں زیر تعمیر ہسپتال کا دورہ ، ہسپتال کی تعمیر میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے واہ میں زیر تعمیر ہسپتال کا دورہ کیا ۔اس موقع پر وزیر داخلہ کو واہ ہسپتال کی تعمیر میں پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

چودھری نثارنے کہاکہ 500بیڈز پر مشتمل واہ ہسپتال کی تکمیل سے علاقے کے لوگوں کے صحت سے متعلقہ مسائل کے حل میں خاطر خواہ مدد ملے گی ۔انہو ں نے واہ ہسپتال جولائی 2017 تک ہر صورت مکمل کرنے اور فعال کرنے کی ہدایت کی۔ ہسپتال کو جدید مشینری اور سہولتوں سے آراستہ کیاجائے۔ وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ ہسپتال کا تعمیراتی کام تقریبا مکمل کرلیا گیا ہے۔