خیبرایجنسی، تحصیل لنڈیکوتل کی موبائل مارکیٹ میں بارودی مواد کا دھماکہ ،7 دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا

جمعہ 3 فروری 2017 22:55

خیبرایجنسی، تحصیل لنڈیکوتل کی موبائل مارکیٹ میں بارودی مواد کا دھماکہ ..
خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2017ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل موبائل مارکیٹ میں بارودی مواد کا دھماکہ ،سات دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا، چھٹی کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکے کے بعد پولیٹکل تحصیلدار ارشاد مہمند جائے وقوعہ پہنچ گئے، دھماکے کے آواز دور دور تک سنی گئی لوگوں میں خوف وہراس ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل بازار کے وسط میں واقع موبائل مارکیٹ میں بارودی مواد کا زور دار دھماکہ ہوا جس سے سات دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ،جبکہ جمعے کی چھٹی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکہ جمعے کی نماز کے بعد ساڑے تین بجے ہوا۔ذرائع کے مطابق یہ مارکیٹ زیر تعمیر تھا،دھماکے کی اواز کافی دور دور تک سنی گئی،جس سے لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے فوراً بعد لنڈی کوتل تحصیلدار اشاد مہمند اور لائن افیسر ٹیکا خان موقع پر پہنچ گئے اور سیکورٹی فورسزاورخاصہ دار فورس جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا،تاہم اخری اطلاع انے تک کسی قسم کی گرفتاری نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی گروپ یا تنظیم نے دھماکے کی زمہ داری قبو ل نہیں کی ہے بم ڈسپوزل سکواڈ نے بارودی مواد کے نمونے اکھٹے کئے،اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر نے کے بعدمیڈیا کو بتایاکہ لنڈیکوتل بازار کے تمام راستوں پر ہم نے ناکے لگاکے باقاعدہ چیکنگ شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :