آل پاکستان ہیر ڈریسرز ایسو سی ایشن کا پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کیلئے مکمل تعاون کا اعلان

جمعہ 3 فروری 2017 22:46

لاہور۔3 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) آل پاکستان ہیر ڈریسرز اینڈ بیو ٹیشن فیڈریشن نے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے صوبہ بھر میں آگاہی مہم کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اور پنجاب ہیپا ٹائیٹس کنٹرول پروگرام کی پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپاٹمنٹ میں آل پاکستان ہیر ڈریسرز اینڈ بیو ٹیشن فیڈریشن کے ساتھ میٹنگ میں کیا گیا جس میں پروگرام مینیجرز نے شرکت کی۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اور پنجاب ہیپا ٹائیٹس کنٹرول انفیکشن کنٹرول کے حوالے سے آل پاکستان ہیر ڈریسرز اینڈ بیو ٹیشن فیڈریشن کے تعاون سے پنجاب بھر میں ہیر ڈریسرز کی آگاہی کے لیے کام کریں گے۔ خاص طور پر دیہی علاقہ جات میں استعمال شدہ اوزاروں کے استعمال اور ان کے خطرات کے بارے میں ضلعی سطح تک کام کیا جاے گا۔ lh/aht/msc2002

متعلقہ عنوان :