سوشل میڈیا پر بلاگرز کی جانب سے انتہائی اشتعال انگیز مواد کے ذریعے مہم چلانے والے گستاخان رسولﷺکے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ

غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو فوری طور پر برطرف کر کے عاشقان رسول ﷺمیں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائی, ثروت اعجاز قادری

جمعہ 3 فروری 2017 22:41

سوشل میڈیا پر بلاگرز کی جانب سے انتہائی اشتعال انگیز مواد کے ذریعے ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) سوشل میڈیا پر نام نہاد بلاگرز کی جانب سے انتہائی اشتعال انگیز مواد کے ذریعے مہم چلانے والے گستاخان رسولﷺکے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو فوری طور پر برطرف کر کے عاشقان رسول ﷺمیں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے ،ورنہ عاشقان رسول ﷺ کو سڑکوں پر نکلنے اور گستاخوں کا گھیرائو کرنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کی ہدایت پر ملک بھر کی حیدرآباد میں بھی پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما خالد حسن عطاری نے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی کنوینر عمران سہروردی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،خالد حسن عطاری نے مزید کہاکہ حکومت پاکستان کو چاہئے کی وہ میڈیا میں موجود بھارتی ’’را‘‘ کے ایجنٹ اینکرز کے خلاف فوری ایکشن لے دوسری صورت میں لاکھوں عاشقان رسولﷺ سڑکوں پر نکل کر جانے پہنچانے گستاخان رسول اور ان کے سر پرستوں کا گھیرائوں کریں گے ،اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے ضلعی کنوینر عمران سہروردی نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ آج کا یہ مظاہرہ گستاخان رسول اور ان کے سرپرستوں کیلئے علامتی وارننگ ہے اگر ذمہ دار اہلکاروں نے گستاخ بلاگرز اور ان کے سرپرستوں کے خلاف ناموس رسالت قانون کے تحت اقدامات نہیں اٹھائے تو پھر عوام اہلسنت اپنے نبی کریم حضرت محمد مصطفی ﷺکی ناموس کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ عاشقان رسول ﷺ کو ناموس رسالت پر کوئی مصلحت قبول نہیں ہے

متعلقہ عنوان :