بنوں, مخالفین 67سال سے پی کے 72کے عوام کے حقوق ہڑپ کرنے پر تلے ہیں,ملک شاہ محمد خان

سائیکل اور موٹر کار کی حیثیت نہ رکھنے والے آج اربوں اور کھربوں روپے میں کھیل رہے ہیں, اکرم خان درانی نے ایشیاء ، سنگاپور ، دوبئی میں بڑے بڑے جائیدادیں خرید ی , معائون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان کا جلسہ سے خطاب

جمعہ 3 فروری 2017 22:41

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معائون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ مخالفین 67سال سے پی کے 72کے عوام کے حقوق ہڑپ کرنے پر تلے ہوئے ہیں میں نے 5ارب روپے سے باران ڈیم کی رائزنگ، 3ارب روپے سے کیڈٹ کالج ، ٹیکنیکل کالج ، ایک ارب روپے سے روچہ ڈیم اور ایک ارب روپے سے بنوں شہر کی سڑکوں کی تعمیر اورچالیس کروڑ روپے میریان روڈ ،بکاخیل کیلئے ڈگری کالج ، نورڑ کے مقام پر ڈگری کالج ، سردی خیل میں ڈسپنسری کا قیام ، کروڑوں روپے سے سڑکوں کی تعمیر ، کالجز ، سکولز ، ٹیوب ویلز وغیرہ تعمیر کرکے پی کے 72کے عوام کی تقدیر بدل دی ہے مخالفین ترقی پر خوش نہیں اور وہ ہمارے ترقیاتی کاموں پر عدالتوں سے سٹے آرڈر وغیرہ حاصل کرتے ہیں ضلع بنوں میں ضلعی اور تحصیل حکومت میں ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدل کر غنڈہ گردی کو ترجیح دی ہے ہمارے ممبران کو اغواء کرکے کروڑوں روپے میں خریدے گئے ان خیالات کا اظہارانہوں نے بمقام سردی خیل میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کل تک سائیکل اور موٹر کار کی حیثیت نہ رکھنے والے آج اربوں اور کھربوں روپے میں کھیل رہے ہیں اکرم خان درانی نے ایشیاء ، سنگاپور ، دوبئی میں بڑے بڑے جائیدادیں خرید کر اور زلزلے کے سامان کو اپنے گائوں لا کر خیبر پختونخواہ کے عوام کو تنہا چھوڑ دیا تھا ضلعی حکومت میں ہماری اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کی گئی اور ہمارے ممبران نے اپنی وفاداریاں تبدیل کرکے عوام کے ووٹ کی توہین کی ہے اسی طرح تحصیل بنوں میں بھی ہماری اکثریت کو کروڑوں روپے کے عوض وفاداریاں تبدیل کرکے خود ساختہ حکومتیں بنائی لیکن صوبائی حکومت ہمارے ہوتے ہوئے ابھی تک کوئی ترقیاتی کام شروع نہ کر سکیں اور بنوں کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے خدا کی زمین پر خدا کا نظام لانے والے علمبرداروں نے جمہوریت کا چہرہ بگھاڑ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بنوں کے عوام کی ووٹوں کی توہین کی جا رہی ہیں ہمارے ترقیاتی کاموں پر عدالتوں سے سٹے آرڈر لئے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے ترقی کی طرف رواں دواں ہیں اور ہم مذید کالجز ، سکولز ، سڑکیں ، ہسپتالز اور بالخصوص تحصیل بکاخیل کی منظوری سے پی کے 72کے عوام کی تقدیر بدل دی ہے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ ہم نے بنوں شہر کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے مذید 1ارب روپے ریلیز کئے ہیں اور بنوں شہر میں جلد از جلد تعمیراتی کام شروع ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ میں نے پی کے 72کے عوام کیلئے الگ گریڈ سٹیشن کی منظوری کیلئے کوشاں ہو ں تاکہ پی کے 72کے عوام کیلئے الگ گرڈ سٹیشن قائم کرکے بنوں کے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائیگی انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام ہمارا مقصد ہے اور ہم عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے ۔

جلسے کے بعد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے اپنے حلقے میں مختلف وفد سے مل کر ان کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور علاقے میں مدرسوں کیلئے مذید فنڈ دینے کا عدہ کیا