بھکر، بہبود آبادی سے متعلق آگاہی عام کرنے کے لئے سروس یونٹس کی کارکردگی یقینی بنائی جائے،ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر

کمیونٹی آئوٹ ریچ پلان کے اہداف پر خصوصی توجہ دی جائے،ڈپٹی کمشنر کے محکمہ بہبود آبادی کو احکامات جاری

جمعہ 3 فروری 2017 22:38

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے محکمہ بہبود آبادی کی مقامی انتظامیہ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ضلع میں بہبود آبادی پروگرام سے متعلق آگاہی عام کرنے کے سلسلہ میں تمام سروس یونٹس کی فعال کارکردگی یقینی بنائی جائے اور سال رواں کے کمیونٹی آئوٹ ریچ پلان کے اہداف پر حسب منشاء عملدرآمد پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

انہوں نے یہ احکامات محکمہ بہبودی آبادی پنجاب کے ضلعی دفتر کے زیر اہتما م منعقدہ بریفنگ سیشن کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے ۔بریفنگ سیشن میں اے ڈی سی جی کریم بخش بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے محکمہ بہبودآبادی کی کارکردگی کے تفصیلی جائزہ کے دوران ضلعی افسرمحکمہ بہبودآبادی کو ہدایت کی کہ بہبودآبادی پروگرام کے لیے حکومت پنجاب کے فراہم کردہ وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذکورہ پروگرام کے بارے میں سوشل موبلائزیشن کے عمل کو مکمل مانیٹرنگ کے تحت آگے بڑھانے کیلئے تاکید کی ۔ڈپٹی کمشنر نے فیملی ہیلتھ کلینکس ،فیملی ویلفئیر سینٹرز ،فیملی ہیلتھ موبائل یونٹس ،کمیونٹی بیسڈفیملی ویلفئیر ورکرز سمیت جملہ سروس ڈلیوری سسٹم کی متحرک کارکردگی یقینی بنانے کی ضرورت پرزور دیا تاکہ بہبودآبادی پروگرام کی ترجیحات کی کامیاب تکمیل کی جاسکے۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلعی افسر محکمہ بہبودآبادی نے محکمہ کے انتظامی امور ،سروس یونٹس کی تفصیل اور سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔دریں اثناء محکمہ جنگلات کے انتظامی افسران کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ضلع میں جنگلات کے فروغ و تحفظ کے ضمن میں خصوصی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ شجر کاری مہموں کے دوران شجرکاری کے مقررہ اہداف کی تکمیل یقینی بنائی جائے اور وسیع پیمانے پر شجر کاری کیلئے نجی شعبہ کا اشتراک بھی بڑھایا جائے۔انہوں نے اس ضمن میں شجرکار افراد خصوصاً کاشتکاروں کو جلد بڑھوتری والے زیادہ سے زیادہ پودے اور راہنمائی فراہم کرنے پر زور دیا

متعلقہ عنوان :