بھارت ،امریکہ ،یورپی یونین سمیت 11ممالک کے سفارتکار وں کاہندو مذہب کے تاریخی مقام کٹاس راج مندر چکوال کا دورہ

جمعہ 3 فروری 2017 22:24

بھارت ،امریکہ ،یورپی یونین سمیت 11ممالک کے سفارتکار وں کاہندو مذہب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) بھارت ،امریکہ ،یورپی یونین سمیت 11ملکوں کے سفارتکار وں کاہندو مذہب کے تاریخی مقام کٹاس راج مندر چکوال کا دورہ ،مندر پہنچنے پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈمحمد صدیق الفاروق نے دیگر افسران کے ہمراہ وفد کو خوش آمدید کہا تفصیلات کے مطابق بھارت امریکہ آسٹریلیا ،انگلینڈ ،ڈنمارک ،یورپی یونین ،فرانس ،جرمنی ،تازیکستان ،یونیسکو،ورلڈ بنک ،نیپال ،ترقی اور چائینہ کے سفارتکاروں پر مشتمل وفد نے کاہندو مذہب کے تاریخی مقام کٹاس راج مندر چکوال کا دورہ کیا چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کٹاس راج مندر کی تاریخی اہمیت کے حوالے سے وفد کے اراکین کو بریفنگ دی اور انہیں یہاں پر جاری تعمیر و ترقی اور سیاحت کے فروغ کے لیے ہونے والے اقداما ت کے بارے میں آگا ہ کیا اور انہوں نے سفارتکاروں کو بتایا کہ ہر سال بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں ہندو یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے یہاں آتے ہیں جنہیں سیکورٹی سمیت تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں یاتریوں کی رہائش کے لیے 30کمروں پر مشتمل کمپلیکس کی اور دیگر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے چند روز قبل خود یہاں آ کر اقلیتوں سے اپنی والہانہ محبت کا نہ صرف اظہار کیا بلکہ انکے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے اور پاکستان اقلیتوں کے لیے کسی جنت سے کم نہیں کیونکہ جو عزت اور مراعات انہیں یہاں حاصل ہے وہ کسی اور جگہ نہیں ،وفد کے اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے اقلیتوں کے لیے فلاح و بہبود اور مذہبی مقامات کو محفوظ اور خوبصورت بنانے کے لیے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

اراکین نے چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق کے اقلیتوں کے لیے کیے گئے اقدامات اور کٹاس راج مندر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی خوب الفاظ میں تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کٹاس راج دورہ کے بعد اسکی بین الااقوامی سطح پر اہمیت بڑھ گئی ہے اور پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے وفد کے اراکین آج سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کی جنم بھومی گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا بھی دورہ کریں گے ۔(سعید)