پیر علاء الدین صدیقی کی وفات پر طاہر القادری کا گہرے غم کا اظہار

اسلام اور انسانیت کیلئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی : سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر حسن محی الدین ،ڈاکٹر حسین محی الدین و دیگر رہنمائوں کا دلی تعزیت کا اظہار

جمعہ 3 فروری 2017 22:23

پیر علاء الدین صدیقی کی وفات پر  طاہر القادری کا گہرے غم کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے معروف روحانی شخصیت پیر علاء الدین صدیقی نقشبندی (نیریاں شریف)کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پیر علاء الدین صدیقی ک نے عمر بھر اسلام اور انسانیت کی خدمت کی ،انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

وہ ایک با عمل صوفی اور درد دل رکھنے والے سچے اور کھرے مسلمان تھے ، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پیر علاء الدین صدیقی نے روحانیت کے چراغ روشن کیئے، تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے لاکھوں وابستگان پیر علاء الدین صدیقی کے خانوادے اور عقیدتمندوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی انکے وابستگان اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے،دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین ، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین ، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی ، جی ایم ملک، علامہ فرحت حسین شا ہ اور منہاج القرآن عوامی تحریک کے دیگر مرکزی و صوبائی راہنماؤں نے بھی پیر علاء الدین صدیقی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :