خورشید شاہ کی محمد زبیر کو گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد

جمعہ 3 فروری 2017 22:23

خورشید شاہ کی محمد زبیر کو گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے محمد زبیر کو گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ھے کہ وہ سندھ کی ترقی، امن وامان اور خوشحالی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ھے کہ نئے گورنر جمہوریت کے استحکام اور جمہوری قدروں کے فروغ کیلئے بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔