حضرت شاہ رکن عالم ملتانی ؒ کے 703 ویں سالانہ 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز

اندرون وبیرون ملک سے ہزاروں زائرین ملتان پہنچ گئے،شاہ محمودقریشی نے مزار کو غسل دے کر عرس کی تقریبات کا آغاز کیا

جمعہ 3 فروری 2017 22:17

حضرت شاہ رکن عالم ملتانی ؒ کے 703 ویں سالانہ 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2017ء) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحا نی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم ملتانیؒ کے 703 ویں سالانہ 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغازہوگیا۔سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزار کوغسل دیکر3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغازکیا جبکہ عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے اندرون وبیرون ملک سے ہزاروں زائرین ملتان پہنچ گئے ہیں۔

بھارت سے بھی 18 رکنی وفد عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے ملتان پہنچ گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ ودیگر حکام کی طرف سے حضرت شاہ رکن عالم ملتانیؒ کے 3 روزہ عرس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،2200 پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں جبکہ قلعہ کہنہ قاسم باغ پر واک تھرو گیٹ کے ساتھ ساتھ 15 سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عرس کی تقریبات کاآغاز درگاہ عالیہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے مزار کو غسل دے کر کیااس موقع پر ان کے ہمراہ مخدوم مرید حسین قریشی ، مخدوم زادہ زین حسین قریشی ،بھی ان کے ہمراہ تھے غسل کے بعد مزار شریف پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

غسل کے بعد احاطہ دربار میںقومی شاہ رکن عالم? کانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کی اس موقع پرعلامہ سید فاروق القادری ،مفٹی ہدایت اللہ پسروری، علامہ حافظ فاروق خان سعیدی ، علامہ سید رمضان شاہ فیضی ،ڈاکٹر صدیق خان قادری ، قاضی بشیر احمد گولروی ، قزونل ایڈمنسٹریٹراوقاف شاہد حمید ورک ، ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری ،بریگیڈیئر (ر) مقصود حسین قریشی ، ، حاجی مختار احمد انصاری ، بیرسٹر سلمان قریشی قاری عبد الغفار نقشبندی، قاری سعید نقشبندی حمید نواز عصیمی احمد نواز عصیمی، علامہ غلام مصطفی محبوب ، زونل خطیب اوقاف مفتی زبیر چشتی ،محمد ارشد صدیقی ، منیرحسین ہاشمی ،پیر شوکت حسین شاہ ،مخدوم زادہ شاہ حسین قریشی ، مخدوم زادہ سجاد حسین قریشی ،ملک احمد حسین ڈیہڑ،رانا عبد الجبار ، ارشاد علی قریشی ، ڈاکٹر آصف قریشی ،مغتہ اللہ شاہ ، خالد جاوید وڑائچ سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا۔

دریں اثناں عرس کے دوسرے روز کی تقریب آج صبح 10بجے درگاہ عالیہ پر شروع ہو نگی قومی کانفرنس کی صدارت سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کرینگے جبکہ مہمان خصوصی ، صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی ،خواجہ نصر محمود تونسوی ،خواجہ قطب الدین فریدی ، اور پیر خالد سلطان قادری ہو ں گے جبکہ عرس کی آ خر ی نشست کل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :