سینیٹر سراج الحق کا سید والا پتن پر کشتی حادثہ پر افسوس

جمعہ 3 فروری 2017 22:13

سینیٹر سراج الحق کا سید والا پتن پر کشتی حادثہ پر افسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سید والا پتن پر کشتی ڈوبنے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ دریں اثنا سینیٹر سراج الحق نے JI یوتھ پاکستان کے نائب صدر فرقان عزیز بٹ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا اور خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :