پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،گجراتی ہوٹل، عامرجوس، لطیف بریانی، ہولی پیورواٹر کوجرمانے، وارننگ جاری

جمعہ 3 فروری 2017 22:13

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،گجراتی ہوٹل، عامرجوس، لطیف بریانی، ہولی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی اور عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔ جوڑے پل پر گجراتی ہوٹل کو کیمیکل ڈرمز میں رائتہ سٹور کرنے، خام مال کی سٹوریج نامناسب ہونے،اشیاء خوردونوش کی تیاری پائون کی سطح پر کرنے، واشنگ ایریا گندہ ہونے اور فالتو سامان کی موجودگی کی وجہ سے 5ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔

ٹائون شپ میں لاثانی بریانی اینڈ گول گپے کارنر،فائیو سٹار نان شاپ کو پانی کو نیلے کیمیکل والے ڈرم میں سٹور کرنے اور اوپن سیلنگ کی وجہ سے بہتری کے لیے احکامات جاری کیے۔ ٹائون شپ مارکیٹ میں عامر جوس کارنرکو گندی دیواروں اور فرش ،گندے فریزرز اور کھلے گندے کوڑا دانوںکی وجہ سے 1200روپے جرمانہ اور بہتری کے لیے 7دن کا نوٹس جاری کیا۔

(جاری ہے)

لطیف کراچی بریانی کو کھلے کوڑا دانوں اور پنکھوں پر گندی موجود ہونے کی وجہ سے بہتری کے لیے 3دن کا نوٹس جاری کیا۔

مزید ٹائون شپ مارکیٹ میں واقع بھولامرغ چنے اینڈبونگ پائے کوملازمین ناقص جسمانی حالت اور کھلے کوڑا دانو ں کی وجہ سے بہتری کے احکامات جاری کیے۔ شاہدرہ چوک میں لاثانی فاسٹ فوڈ اینڈ کارنراور قلعہ محمدیہ میں لاہور ہاٹ اینڈ سپائس اورمیاں نان شاپ کو فوڈ لائسنس بنوانے کے لیے نوٹس جاری کیا۔پیر غازی روڈ اچھرہ میں ہولی پیور واٹرپلانٹ کا جائزہ لیا اور دوبارہ سے لیب ٹیسٹنگ کے لیے پانی کے نمونہ جات حاصل کیے۔

متعلقہ عنوان :