ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین کی سوئی گیس حکام سے ملاقات

جمعہ 3 فروری 2017 21:56

ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین کی سوئی گیس حکام سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین نے اپنے دفتر میں سوئی گیس حکام سے ملاقات کی جس میں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کے دوران باہمی کو آرڈینیشن کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات ڈی آئی جی ٹریفک لاہور اور سوئی گیس حکام میں چیف انجینئر عمران الطاف اور ڈپٹی چیف انجنیئرمحمد خرم کے درمیان ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین نے اس موقع پر کہا کہ سوئی نادرن گیس لمیٹڈ شہرمیں کہیں بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کرنے سے پہلے فارمل لیٹر سٹی ٹریفک پولیس کو لکھیں۔ملاقات میں یہ طے کیا گیا ہے کہ سوئی نادرن گیس لمیٹڈتما م ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر رات کے وقت شروع کرینگے اور وہاں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس کی باقاعدہ نفری تعینات کی جائے گی۔

کسی بھی ترقیاتی منصوبوں کے شروع ہونے سے پہلے باہمی کو آرڈینیشن کیلئے سٹی ٹریفک پولیس اور SNGPکے فوکل پرسنز مقرر کئے جائیں گے۔سوئی نادرن گیس لمیٹڈسے تمام معاملات طے کر لئے گئے ہیں جس کے بعد سٹی ٹریفک پولیس ترقیاتی منصوبوں کی تعمیرکے دوران شہریوں کو سڑکوں پر بغیر کسی مشکل کے بہتر ین سہولت دے سکے گی۔

متعلقہ عنوان :