کسی بھی جرائم پیشہ گروہ یا سرغنہ کو لیاری کا امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،ڈی جی رینجرز

والدین ،اساتذہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں تاکہ دوبارہ کوئی بابا لاڈلہ اور عزیر بلوچ جیسا سرغنہ اپنا گروہ نہ بناسکے،میجر جنرل محمد سعید کی لیاری کے دورے کے موقع پر گفتگو

جمعہ 3 فروری 2017 21:53

کسی بھی جرائم پیشہ گروہ یا سرغنہ کو لیاری کا امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کسی بھی جرائم پیشہ گروہ یا سرغنہ کو لیاری کا امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔والدین اور اساتذہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں تاکہ دوبارہ کوئی بابا لاڈلہ اور عزیر بلوچ جیسا سرغنہ اپنا گروہ نہ بناسکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو لیاری کے علاقوں نواں لین ،میراں ناکہ ،گبول پارک اور چیل چوک کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔دورے کے دوران سیکٹرز کمانڈرز نے ڈی جی رینجرز کو علاقے کی صورت حال اور آپریشن کے دوران حالیہ کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔میجر جنرل محمد سعید نے لیاری میں گزشتہ روز ہونے والے کامیاب آپریشن پر افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر انہوںنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی جرائم پیشہ گروہ یا سرغنہ کو لیاری کا امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور شرپسند عناصر ،ان کے پشت پناہوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ لیاری کے ذی شعور عوام خصوصاً والدین اور اساتذہ لیاری میں قیام امن میں اپنا کردارادا کرتے ہوئے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں اور اس بات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں کہ لیاری میں دوبارہ کوئی بابا لاڈلہ یا عزیر بلوچ جیسا سرغنہ اپنا گروہ نہ بناسکے ۔

متعلقہ عنوان :