وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی نئے سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

جمعہ 3 فروری 2017 21:47

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی نئے سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نئے سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وزارت خزانہ کے لئے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔وہ جمعہ کو یہاں وزارت خزانہ کے مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں پر پیشرفت کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں اس امید کا اظہار کیا کہ سیکرٹری خزانہ کلیدی عہدوں پر اپنے وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے نئی ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ نئے سیکرٹری اور ان کی ٹیم کے لئے فوری ٹاسک آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری اور جاری مختلف اصلاحات و اقدامات کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے فنانس ڈویژن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کے لئے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ نے وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کے اقتصادی ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :