تین سالوں کے دوران ترقیاتی اخراجات اور سماجی تحفظ کے بجٹ میں گرانقدر اضافے کے باوجود جی ڈی پی میں مجموعی قرضوں کی شرح نہیں بڑھی ہے

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکا اجلاس سے خطاب

جمعہ 3 فروری 2017 21:47

تین سالوں کے دوران ترقیاتی اخراجات اور سماجی تحفظ کے بجٹ میں گرانقدر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے معیشت کی بڑھوتری کے لئے پائیدار ڈیٹ مینجمنٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین سالوں کے دوران ترقیاتی اخراجات اور سماجی تحفظ کے بجٹ میں گرانقدر اضافے کے باوجود جی ڈی پی میں مجموعی قرضوں کی شرح نہیں بڑھی ہے۔ وہ جمعہ کو یہاں ڈیٹ پالیسی کوآرڈینیشن آفس سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کے قرضوں سے متعلق شائع ہونے والے اپنے مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد یہ بیان کرنا تھا کہ پاکستان اپنے قرضوں کی مناسب طور پر مینجمنٹ کر رہا ہے، موجودہ حکومت کے دور میں پبلک ڈیٹ کی پائیداریت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈیٹ آفس پر زور دیا کہ اس کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

وزیر خزانہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ جولائی 2013 سے جون 2016 کے دوران جی ڈی پی میں مجموعی قرضوں کی شرح 60.2 فیصد کی سطح پر برقرار رہی ہے۔ وفاقی ترقیاتی اخراجات 348 ارب روپے سے 800 ارب روپے اور انکم سپورٹ کے لئے مختص فنڈز 40ارب روپے سے 115 ارب روپے تک بڑھانے کے باوجود یہ ممکن ہوا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت تین سالوں کے دوران مالیاتی خسارے کو جی ڈی پی 8.2 فیصد سے 4.6 فیصد تک لانے میں بھی کامیاب ہوئی ہے۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :