ایران آگ سے کھیل رہا ہے، میں اوباما جتنا نرم دل نہیں ہوں: ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 فروری 2017 19:41

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 فروری2017ء) ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے معاملے میں اوبامہ جتنے نرم دل نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائل کے تجربوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران آگ سے کھیل رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ ایران کے معاملے میں اوباما جتنے نرم دل ہرگز نہیں ہوں گے۔ ایران نے اوباما کے نرم رویے کو خاطر میں نہیں لیا۔ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ ان کی جانب سے عسکری قوت کے مظاہرے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ امریکا کی دھمکیوں پر ایران کے وزیر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکیوں سےایران متزلزل نہیں ہوسکتا۔ ایران اپنے عوام سےطاقت حاصل کرتا ہے۔