گوادر کے علاقے اوماڑہ میں کسٹم کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ، بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد، مقدمہ درج

جمعہ 3 فروری 2017 21:41

گوادر کے علاقے اوماڑہ میں کسٹم کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،  بھاری مقدار ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2017ء) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے اوماڑہ میں کسٹم کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران زیرزمین چھپائی گئی 2سو بوتل غیر ملکی شراب برآمدکرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کسٹم ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گوادر کے علاقے اورماڑہ میں خفیہ اطلاع پرکسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھپائی گئی 2سوبوتل غیرملکی شراب برآمدکرلی ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ شراب کو اورماڑہ کو اسمگل کئے جانے کا پروگرام تھا جسے بروقت کارروائی کے نتیجے میں ناکام بنادیاگیا تاہم کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔