سائبر کرائم ایکٹ کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر فرار کی کوشش ناکام

جمعہ 3 فروری 2017 21:18

سائبر کرائم ایکٹ کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے سائبر کرائم ایکٹ کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد ی، ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ فیصل آباد کے رہائشی حافظ بلال اور حافظ زبیر کے خلاف فیس بک کے غلط استعمال کا مقدمہ درج ہے، یہ مقدمہ نثار احمد نثار نامی شخص کی درخواست پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج ہوا،ملزمان تفتیش میں قصور وار نکلے ۔

جس پر فاضل عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان نے احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ہائیکورٹ سکیورٹی نے ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے حراست میں لے لیا ۔