مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹ ڈالنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

درخواست گزار نے جو الزامات درخواست میں لگائے ہیں ان کے بارے میں ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کیا‘ لاہور ہائیکورٹ

جمعہ 3 فروری 2017 21:18

مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹ ڈالنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کے لئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ امراض قلب کے مریضوں کو ناقص اور غیر معیاری اسٹنٹ ڈالنے والے مافیا اور ڈاکٹر ز کے خلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزارمقامی شہری خالد محمود نے موقف اختیار کیا کہ امراض قلب کے مریضوں کی جان سے کھیلا جا رہا ہے اور مریضوں کو ناقص اور غیر معیاری اسٹنٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

امراض قلب کے مریضوں کو ناقص اور غیر معیاری اسٹنٹ ڈالنے کے انکشافات پر اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی اور قرار دیا کہ درخواست گزار نے جو الزامات درخواست میں لگائے ہیں ان کے بارے میں ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کیا۔