دنیا کا ہر مسلمان ختمِ نبوت ﷺاور ناموسِ رسالت ﷺ کا پاسبان ہے،جے یو پی (نورانی) خیبر پختونخوا

جمعہ 3 فروری 2017 21:04

دنیا کا ہر مسلمان ختمِ نبوت ﷺاور ناموسِ رسالت ﷺ کا پاسبان ہے،جے یو ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری اور ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے انفارمیشن سیکرٹری یاسر فرید اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا کا ہر مسلمان ختمِ نبوت ﷺاور ناموسِ رسالت ﷺ کا پاسبان ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اساس اسلام ہے اور پاکستان کی اکثریت مسلمانوں کی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے ہمیشہ پاکستان کی نظریاتی اساس اور پاکستان میں پائے جانے والے تمام مکاتب فکر کو جمع کر کے ملی وحدت پیدا کی ہے اور پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہنے کے فیصلے کئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی معاشرت میں برداشت اور ہم آہنگی کی فضا پیدا ہوئی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی ملی یکجہتی کونسل اپنے مقاصد کو بطور ِ احسن پایہ تکمیل تک پہنچاتی رہے گی، انہوں نے کہا کہ ناموسِ رسالتﷺ اور ختم نبوت ﷺ پر تمام مذہبی جماعتیں ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر متحد و متفق ہیں اور لا دینی قوتوںکے جن اقدامات کو حکومتی پذیرائی حاصل ہے ان پر تشویش کا اظہار رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ختم نبوت اور ناموسِ رسالت ﷺ کے قانون پر کوئی آنچ آئی تو حالات کی خرابی کے ذمہ دار وزیر داخلہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

جو پاکستان میں لادین قوتوں کی حمایت کر کے ملک میں اندرونی خلفشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیںاور قانون پر عملدرآمد کروانے کی بجائے لادینی آقائوں کو خوش کرنے کے لئے متنازعہ بیان دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیرونی دشمنوں کی سازش ہے کہ پاکستان کو فرقہ واریت اور لادینیت کو فروغ دے کر اندرونی طور پر کمزور کیاجائے ، لیکن ملی یکجہتی کونسل اور پاکستان کی نظریاتی اساس کی محافظ مذہبی جماعتیںان طاغوتی قوتوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی، انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کا ہر سپاہی عشقِ رسولﷺ کے جذبہ سے سرشار ہے اوران میں جذبہ جہاد کی یہ انفرادیت صرف اور صرف دین اسلام پر مر مٹنے کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ بلا شبہ صاحب اختیار ہیں لیکن کسی بھینسے اور موچی وغیرہ کی حمایت کرنے سے پہلے ان کو یہ یاد رکھنا چائیے کہ غلامان ِ درِ مصطفیﷺ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ،

متعلقہ عنوان :