Live Updates

سپریم کورٹ میں جاری پانامہ کیس کا نتیجہ صرف یہی ہوگاکہ ملک بھرمیں یکساں انصاف کانظام نافذ ہوجائیگا،عمران خان

جمعہ 3 فروری 2017 21:04

سپریم کورٹ میں جاری پانامہ کیس کا نتیجہ صرف یہی ہوگاکہ ملک بھرمیں یکساں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ میں جاری پانامہ کیس کا نتیجہ صرف یہی ہوگاکہ ملک بھرمیں یکساں انصاف کانظام نافذ ہوجائیگاجہاں انصاف اور میرٹ نہیں ہوتا وہاں جمہوریت کمزور اور خاندانی بادشاہت مضبوط ہوجاتی ہے۔پشاور میں گائنی سے متعلق انٹرنیشنل سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخواحکومت نے پارٹی پالیسی کے مطابق صحت اور تعلیم کو بنیادی ترجیحات میں شامل کیااوربجٹ کا خطیرحصہ صرف ان شعبوں کیلئے مختص کیاصحت انصاف کارڈکاآغاز پارٹی پالیسیوں کے نصب العین کے مطابق ہے اس وقت خیبرپختونخواکی51فیصدآبادی صحت انصاف کارڈ سے مستفیدہورہی ہے اوریہ نظام میں تبدیلی کے لئے سب سے مثبت چیز ہے انہوں نے کہاکہ ماضی میں سرکاری ہسپتالوں کی جانب توجہ نہیں دی گئی جنکے پاس پیسے تھے انہوں نے پرائیویٹ ہسپتالوں سے اپناعلاج کیا اوریہی حال سرکاری تعلیمی اداروں کابھی رہا جتنے پاکستانی ہرسال صرف کینسرکے مریض بیرون ملک جاکر علاج پرخرچ کرتے ہیں اس سے ہرسال پاکستان میں بین الاقوامی معیار کاایک کینسرہسپتال بن سکتاہے اسی طرح بیرون ملک جانے والے طلبہ ہر سال ملک کے مجموعی بجٹ سے زائد باہرکی یونیورسٹی میں خرچ کرتے رہتے ہیں اسی لئے تحریک انصاف نے خیبرپختونخوامیں بنیادی تبدیلیاں لاناشروع کردی ہسپتالوں کوخودمختاری دی اور تعلیمی اداروں میں اصلاحات کے بدولت آج نجی تعلیمی اداروں سے 34ہزارطلبہ سرکاری تعلیمی اداروں کی جانب آئے ،ڈاکٹروں کو ہسپتال میں نجی پریکٹس کی اجازت دی ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے میرٹ پرفیصلے کرنے ہوتے ہیں جہاں جمہوریت نہیں ہوتی وہاں بادشاہت کے ذریعے خاندان مضبوط ہوجاتے ہیں معاشرے میں سب سے کمزورطبقات کی اگرکوئی مدد نہیں کرتا تو اللہ تعالیٰ ان کی مددنہیں کرتا طبقاتی نظام جب تک ختم نہیں ہوتا اس وقت تک نظام میں تبدیلیاں نہیں آسکتیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات