وزیراعلیٰ پنجاب کا لیہ میں ٹرک اور سکول وین میں تصادم سے 6بچوں سمیت 7 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

انتظامیہ سے حادثہ کی رپورٹ طلب، زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 3 فروری 2017 20:57

وزیراعلیٰ پنجاب کا لیہ میں ٹرک اور سکول وین میں تصادم سے 6بچوں سمیت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لیہ کے علاقے فتح پور میں ٹرک اور سکول وین میں تصادم کے باعث 6بچوں سمیت 7 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے حادثہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔