حکومت کے بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے منصوب اشتہارات اور کاغذوں میں ہیں ،ں محمد ایوب

جمعہ 3 فروری 2017 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) سابق مشیر وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ہم توانائی بحران کا خاتمہ چھ ماہ میں کر دینگے لیکن اب تک بھی نہ کر سکے حکومت نے ابھی تک جتنے بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے منصوبے بنائے ہیں وہ صرف و صرف اخباری اشتہارات اور کاغذوں میں ہیں حقیقت میں ان کو کوئی وجود نہ ہے نندی پور پاور پلانٹ کی لاگت 18 ارب سے بڑھا کر 60 ارب روپے تک لے جائیگی اور وہ صرف چند ماہ چل کر ناکام ہو گیا حکمرانوں نے نندی پور پاور پلانٹ چلانے کے لیے کروڑوں روپے کے اشتہارات جاری کیے چار سال گزارنے کے باوجود حکومت ایک یونٹ بجلی بھی پیدا نہ کر سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس بحران کے باعث صنعتیں بند ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں مزدور بیروز گار ہو چکے ہیں اور گھریلو معاملات بھی متاثر ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیب نندی پور پاور پلانٹ کی تحقیقات کریں اور بجلی کے بحران سے نمٹنے کی بجائے قومی خزانے سے اربوں روپے کے اشتہارت اپنی تشہیر کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں بجلی اور پانی کے وزراء اپنی نا اہلی تسلیم کرتے ہوئے استعفیٰ دیں اور حکومت کسی اہل شخص کو اس عہدے پر نامزد کریں۔

متعلقہ عنوان :