بنوں ، بیلدار اینڈ سویپر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا

وفاقی وزیر اکرم خان درانی ،صوبائی حکومت ،وزیر بلدیات کے خلاف شدید نعرے بازی گزشتہ چار ماہ سے ہماری تنخواہیں جا ری نہیں کی گئی ہیں،مظاہرین

جمعہ 3 فروری 2017 20:53

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) میونسپل کمیٹی بنوں کے ملازمین نے مسلسل چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجاً میونسپل کمیٹی اکاؤنٹ کو بند کرانے کا مطالبہ کر دیا ۔ آفسران اور نئی بھرتیوں کیلئے رقم موجود ہے لیکن درجہ چہارم کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم کا موجود نہ ہونا آفسو سناک ہے گزشتہ روز بیلدار اینڈ سویپر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی کے درجہ چہارم ملازمین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور وفاقی وزیر اکرم خان درانی ،صوبائی حکومت ،وزیر بلدیات کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

دھرنا شرکاء سے خطاب میں آمزر علی خان ،میر حاتم گل اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے ہماری تنخواہیں جا ری نہیں کی گئی ہیںمیونسپل کمیٹی بنوں کیلئے دس کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے جس پر جے یو آئی کے نمائندوں کو خوش کیا جا رہا ہے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے مذکورہ رقم میں ہماری تنخواہیں پوری کرنے کیلئے جھوٹی یقین دہانی کرا ر ہمیں راستہ دیا ہے اُنہوں نے کہا کہ ہمارے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں قرض لیتے لیتے مقروض ہو چکے ہیں جو اس کی ادائیگی کی استعداد بھی نہیں رکھتے دوسری طرف ہمارے بچوں کی تعلیمی اخراجات برداشت سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی پڑھائی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اُنہوں نے سپریم کورٹ سے میونسپل کمیٹی بنوں کے بنک اکاؤنٹ کو چیک اور بند کرانے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :