ہجیرہ، بٹل کنٹرول لائن پر واٹر چینل تعمیر نہ کیئے جانے کے خلاف عوام کا دھرنا،شدید احتجاج

چار سال گزر گئے ہزاروں کنال اراضی بنجر ہونے لگی ، واٹر چینل کی تعمیر تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

جمعہ 3 فروری 2017 17:16

ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) بٹل کنٹرول لائن پر واٹر چینل تعمیر نہ کیئے جانے کے خلاف عوام علاقہ کا دھرنا،شدید احتجاج ،زمیندارو ں نے بٹل چوک میں احتجاجی دھرنا دیا،چار سال گزر گئے ہزاروں کنال اراضی بنجر ہونے لگی ، یونین کونسل بٹل منڈھول چاول کی فصل سے محروم ہو گئی،واٹر چینل کی تعمیر تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق بٹل واٹر چینل (کول)3سال سے تعمیر نہ ہونے پر عوام علاقہ بٹل ،سیاسی و سماجی رہنمائوں سردار رمضان مصطفی،سردار محمد ایوب خان ،سردار صوفی محمد رفیق ،تسلیم عارف ،غلام قادر،نور احمد ،سردار سرفراز امتیاز ،افضل احمد،حسنین شفیق سمیت متعدد زمینداروں نے بٹل چوک میں احتجاجی دھرنا جاری رکھا،دھرنے میں شرکاء نے بٹل چینل تعمیر نہ کیئے جانے پر بڑے بڑے بینرز آویزاں کر رکھے تھے۔

(جاری ہے)

احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ 2014کے سیلاب میں دریائے پونچھ نے تبائی مچائی ،دھرمسال سے لے کر بٹل تک واٹر چینل تباہ ہو گیا۔بٹل کی ہزاروں کنال زرعی اراضی جہاں سے چاول کی بڑی پیداوار علاقے کے عوام کا ذریعہ معاش تھی ختم ہوگئی ۔زمینیں بنجر ہو چکی ہیں ۔لیکن بٹل واٹر چینل تعمیر نہ ہو سکا۔کام شروع نہ ہوا تو بٹل کی ہزاروں عوام مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ سے دریغ نہیں کریں گئے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے بٹل واٹر چینل کی تعمیر شروع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :