عوام یقینی بنائیں کہ بابالاڈلااورعزیربلوچ جیساگروپ نہ بن سکے،ڈی جی رینجرزسندھ

میجرجنرل سعیدکالیاری کےمختلف علاقوں کادورہ،سیکٹرکمانڈرکی بریفنگ،ڈی جی رینجرزکی کامیاب آپریشن پرجوانوں کی تعریف،شرپسندعناصرکی پشت پناہی کرنےوالوں سے سختی سےنمٹاجائےگا،میجرجنرل سعیدکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 فروری 2017 16:57

عوام یقینی بنائیں کہ بابالاڈلااورعزیربلوچ جیساگروپ نہ بن سکے،ڈی جی ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 فروری2017ء): ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل سعید نے لیاری کے مختلف علاقوں کادورہ کیا،سیکٹرکمانڈرنے ڈی جی رینجرزکوجرائم پیشہ عناصرکیخلاف آپریشن اورامن وامان کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل سعیدنے گزشتہ روزکامیاب آپریشن پررینجرزجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لیاری کاامن خراب نہیں ہونے دینگے۔

اب عوام اس بات کویقینی بنائیں کہ بابالاڈلا اور عزیربلوچ جیسا گروپ نہ بن سکے۔انہوں نے کہا کہ شرپسندعناصرکی پشت پناہی کرنے والوں سے سختی سے نمٹاجائے گا۔کسی جرائم پیشہ گروہ کوامن وامان خراب کرنے کی کوشش نہیں کرنے دینگے۔ڈی جی رینجرزنے کہا کہ والدین اور اساتذہ لیاری میں قیام امن کیلئے اپناکرداراداکریں۔نوجوانوں کومثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کریں۔