ننکانہ ، دریائے راوی میں کشتی الٹنے سی 40 سے زیادہ افراد ڈوب گئے ، 20کو بچالیا گیا ۔لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری

جمعہ 3 فروری 2017 15:06

ننکانہ ، دریائے راوی میں کشتی الٹنے سی 40 سے زیادہ افراد ڈوب گئے ، 20کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) ننکانہ کے علاقے میں دریائے راوی میں کشتی الٹنے سی 40 سے زیادہ افراد ڈوب گئے جن میں سے 20کو بچالیا گیا جبکہ باقی افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ننکانہ بلال عمر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ سعید والا کے علاقے میں سعید والا سے اوکاڑہ جانے والی مسافر کشتی دریائے راوی میں گرے پرانے پل سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں کشتی میں سوار تمام افراد ڈوب گئے۔

انہوں نے بتایا کہ 20افراد کو مقامی افراد کی کوششوں اور تیرنے میں مہارت کی وجہ سے بچالیا گیا جبکہ دیگر افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔ ڈوبنے اور زخمی حالت میں بچ جانے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق دریا میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔حادثہ میں ابھی تک کسی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :