بجلی بحران پرحکومت قابو پائے گی عوام مطمئن ہیں، سرفرازگیلانی

تمام مسائل پریکدم قابوپانا کسی بھی ریاست میں حکومت کیلئے مشکل امرہوتا ہے ،ْ نظریاتی رہنماء

جمعہ 3 فروری 2017 14:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود اوراداروں کے استحکام کیلئے ٹھوس حکمت عملی رکھتی ہے ریاستی نظام کوسابقہ دور میں جس قدر مفلوج رکھااُسے ٹھیک کرنے کے لئے اچھاخاصا وقت درکار ہے آج بجلی بحران کے لئے عوام احتجاج کے بجائے تسلی رکھیں کہ عوام کی خودمنتخب کردہ حکومت بہترین اصلاحات لارہی ہے ہمیں بھی اپنے اپنے حصے کاکرداراداکرناہوگا ،ْ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ریاستی حکومت پالیسی اپنارہی ہے عوام کوبھی حکومت کاساتھ دیناچاہئے جہاں کوئی کوتاہی نظرآئے نشاندہی کی جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار نظریاتی رہنماء پی ایم ایل (این) سابق امیدواراسمبلی پیرسیدسرفرازگیلانی نے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ محکمہ برقیات کے ذمہ داران کوواپڈا کی ریکوائرمنٹ کے حوالے سے عوام الناس کوآگاہ کیاجائے ،ْ بجلی بحران کے کیا سدباب ہیں تاکہ عوام کوآگاہی ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :