پسند کی شادیاں فلموں میں کامیاب نہیں ہوتیں، حقیقی زندگی میں کیسے کامیاب ہو گی سندھ ہائیکورٹ

پسند کی شادی کرنے والے کچھ عرصے بعد طلاق کے لئے آ جاتے ہیں۔جسٹس فاروق شاہ

جمعہ 3 فروری 2017 13:27

پسند کی شادیاں فلموں میں کامیاب نہیں ہوتیں، حقیقی زندگی میں کیسے کامیاب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پسند کی شادی کرنیوالے کچھ عرصے بعد طلاق کے لئے آ جاتے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ میں پسند کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پسند کی شادیاں تو فلموں میں کامیاب نہیں ہوتی، حقیقی زندگی میں کیسے کامیاب ہو گی۔

پسند کی شادی کرنے والے کچھ عرصے بعد طلاق کے لئے آ جاتے ہیں۔ عدالت نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے دادو پولیس سے دو ہفتے میں جواب دینے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گذار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پسند کی شادی کرنے والی بتول کے اہل خانہ اسے کاری قرار دے کر قتل کرنا چاہتے ہیں اور استدعا کی ہے کہ بتول اور اس کے شوہر کو تحفظ فراہم کیا جائے۔