کابل : ننگر ہار میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ،1 شہری اور 4 اہلکار ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 فروری 2017 12:50

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 فروری 2017ء) : افغان صوبے ننگر ہار میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ افغان میڈیا کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر رات گئے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شہری اور 4 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 7 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا نے بتایا کہ پولیس نے بھر پور جوابی کارروائی کی ۔ افغان پولیس کی جوابی کارروائی میں داعش کے 12 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :