آسٹریلیا کے سفیرکی وائٹ ہاؤس میں امریکی مشیروں سے ملاقات

جمعہ 3 فروری 2017 12:27

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) آسٹریلیا کے سفیرنے وائٹ ہاؤس میں امریکی مشیروں سے ملاقات کی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابقامریکاکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران نوک جھونک کی صورتحال پیدا ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے تحت وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف آف سٹاف رنس پریبس اور سینئر اسٹریٹجک مشیر اسٹیو بینون نے امریکا میں آسٹریلیا کے سفیر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کے حکام نے بتایا کہ پریبس اور بینون کی وائٹ ہاؤس میں آسٹریلیا کے سفیر کے ساتھ اچھی ملاقات ہوئی۔انہوں نے صدر کے آسٹریلیا کی عوام کے لئے احترام کے جذبے سے سفیر کوآگاہ کرایا۔

متعلقہ عنوان :