سنیپ چیٹ نے اپنے حصص سٹاک مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیئے

جمعہ 3 فروری 2017 12:18

سان فرانسسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) سوشل نیٹ ورکنگ میں تیزی سے مقبول ہونے والی سروس سنیپ چیٹ نے اپنے حصص سٹاک مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سنیپ چیٹ ان حصص کی فروخت سے 3 ارب ڈالر حاصل کرے گی جو حالیہ برسوں میں ہونے والی سب سے بڑی عوامی پیشکش ہے ۔ذرائع کے مطابق ان آئی پی اوز کی فروخت سے سنیپ چیٹ کی مارکیٹ ویلیو 20 بلین ڈالر پر آ جائے گی ۔سنیپ چیٹ نے گذشتہ سال سٹاک مارکیٹ میں اپنے شیئرز کے کاروبار سے 404 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی جبکہ کاروباری نقصان کا تخمینہ 515 ملین ڈالر ہے۔

متعلقہ عنوان :