کویت نے پاکستان پر کوئی ویزا پابندی نہیں لگائی: کویت میں موجود پاکستانی سفیر کی وضاحت

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 فروری 2017 00:32

کویت نے پاکستان پر کوئی ویزا پابندی نہیں لگائی: کویت میں موجود پاکستانی ..

دوحا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 فروری2017ء) کویت میں موجود پاکستانی سفیر نے وضاحت کی ہے کہ کویت نے پاکستان پر کوئی ویزا پابندی نہیں لگائی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کرتی رہی جس کے مطابق کویت نے پاکستان سمیت 5 اسلامی ممالک کے شہریوں کو ویزے جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب اس حوالے سے کویت میں موجود پاکستانی سفیر غلام دستگیر کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ ایسی ہی خبر 2011 میں بھی سامنے آئی تھی جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ کویت نے 2011 میں ویزہ شرائط میں مزید کچھ سختیاں ضرور کی تھیں تاہم کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :