گائے نے ایک سال میں 77480 پاؤنڈ(35144 کلوگرام) دودھ دےکر نیا ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 2 فروری 2017 23:50

گائے  نے ایک سال میں 77480 پاؤنڈ(35144 کلوگرام) دودھ دےکر نیا ریکارڈ بنا لیا

وسکونسن، امریکا کی ایک گائے نے سال 2016 میں 77480 پاؤنڈ(35144 کلوگرام) یا روزانہ تقریباً 96 کلوگرام دودھ دے کر نیا قومی ریکارڈ بنایاہے۔
ایور گرین ویو فارم، والڈو کی مائی گولڈ نامی 4 سالہ ہولسٹین گائے نے 365 دنوں میں 1992 پاؤنڈ(904 کلوگرام) فیٹس، اور 2055 پاؤنڈ(932 کلوگرام) پروٹین کے ساتھ 77480 پاؤنڈ(35144 کلوگرام) دودھ دیا۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے2015 میں ایک سال میں زیادہ دودھ دینے کا ریکارڈ بھی وسکونسن کی ہی ایک گائے بروال کے پاس تھا، جس نے ایک سال میں 74,650 پاؤنڈ(33861 کلوگرام) دودھ دیا۔

اس سال مائی گولڈ نے بروال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
2015 میں امریکی ہولسٹین گایوں سے فی گائے سالانہ اوسطاً 24,958 پاؤنڈز(11321 کلوگرام) دودھ، 920 پاؤنڈز (417 کلوگرام) بٹر فیٹس اور 710 پاؤنڈز (322 کلوگرام) پروٹین حاصل ہوا ۔

متعلقہ عنوان :