”اپنے فون سے چھٹکارا پائیں“ ٹیکساس ڈے کیئر کی والدین کی پرزور اپیل

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 2 فروری 2017 23:50

”اپنے فون سے چھٹکارا پائیں“ ٹیکساس ڈے کیئر کی والدین کی پرزور اپیل

ٹیکساس ڈے کیئر کی انتظامیہ نے والدین کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔اس پیغام میں والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ بچوں کو لے جاتے ہوئے موبائل استعمال نہ کریں۔
جولیانا فاریس مازرکیوچ نے فیس بک پر ایک تصویر شیئرکی ہے۔ یہ تصویر ایک ڈے کیئر کے بیرونی دروازے پر چسپاں ایک نوٹس یا پیغام کی ہے۔ اس میں لکھا ہوا ہے کہ والدین جب بچوں کو لینے آئیں تو موبائل استعمال نہ کریں۔


اس پیغام کی تمام عبارت کچھ یوں کہ ”آپ اپنے بچے کولینے آئے ہیں۔ اپنے موبائل سے چھٹکارا پا لیں۔

(جاری ہے)

آپ کا بچہ آپ کو دیکھ کر خوش ہے ! کیا آپ اپنے بچے کو دیکھ کر خوش ہیں؟“
اس پیغام میں مزید لکھا کہ ”ہم نے اُن بچوں کو دیکھا ہے جو اپنا کام مکمل کر کے والدین کو دکھانا چاہتے ہیں مگر والدین فون میں گم ہوتے ہیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ بچے ممی ،ممی کر رہے ہوتے ہیں اور والدین کی توجہ بچے سے زیادہ فون میں ہوتی ہے۔

یہ بہت ہولناک ہے“
فیس بک کی یہ پوسٹ بارہ لاکھ سے زیادہ بار شیئر ہوچکی ہے اور اس پر 9 ہزار سے زیادہ کمنٹس آ چکے ہیں۔