دماغی خلل کے شکاربوڑھے کو اس کی بیوی اور بیٹا جان بوجھ کر برطانوی ائیرپورٹ کی کار پارکنگ میں چھوڑ کر امریکا چلے گئے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 2 فروری 2017 23:50

دماغی خلل کے شکاربوڑھے کو اس کی بیوی اور بیٹا  جان بوجھ کر برطانوی ائیرپورٹ ..

دماغی خلل کا شکار ایک بوڑھے آدمی کی بیوی اور اس کا بیٹا اسے جان بوجھ کر برطانوی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں چھوڑ کر امریکا، اپنے گھر، چلے آئے۔روجر کیوری ، جو دماغی خلل کا شکار ہے، کو دو سال پہلے بھی ٹیسکو بس سٹینڈ پر بغیر شناختی کارڈ کےچھوڑ دیا گیا تھا ۔
بی بی سی کے مطابق 76 سالہ شخص کو نہ ہی اپنا نام معلوم تھا اور نہ اپنا پتا بتا سکتا تھا۔

پولیس کے مطابق امریکی لہجے کے حامل روجر کو دو اشخاص کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ روجر کی شناخت بی بی سی مڈلینڈ پر چلنے والی رپورٹ کے بعد ہوئی۔اس سے پہلے پولیس نے اپنی تحقیقات کے دوران ٹاؤنٹن، سومرسیٹ کے ایک 50سالہ شخص کو بھی اغوا کرنے کے شبے حراست میں لیا گیاتھاتاہم بعد میں اسے چھوڑ دیا گیا۔
بی بی سی کے پروگرام میں روجر کے بیٹے ، کیون، نے بتایا کہ اس کا باپ برطانیہ میں بیمار ہوگیا تھا، جس کے بعد اس نے اپنے دوست کو کہا کہ اس کے باپ کو ہسپتال لے جائے۔

(جاری ہے)

لیکن کیون اس بات کی وضاحت نہیں کر سکا کہ پھر اس نے اپنے باپ کو 8 مہینوں تک برطانیہ تک کیوں چھوڑے رکھا اور نہ ہی لوگوں کو اس کے بارے میں بتایا۔
بوڑھے والدین کو اس طرح تنہا چھوڑ کر چلے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔امریکا میں ہیلتھ کیئر کے اخراجات بہت زیادہ ہیں، اس لیےاکثر لوگ اپنے بوڑھے والدین کو ہسپتالوں میں ہی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :