روس پر پابندیوں کو نرم نہیں کیا جائے گا ،ماسکو سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیںہوئی،وائٹ ہائوس

جمعرات 2 فروری 2017 23:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) ترجمان وائٹ ہائوس سین اسپانسر نے کہا ہے کہ روس پر پابندیوں کو نرم نہیں کیا جائے گا ،روس سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیںہوئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نیوز بریفنگ میںترجمان وائٹ نے کہاکہ روس پر پابندیوں کو نرم نہیں کیا جائے گا اور روس سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیںہوئی۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نظرثانی کے بعد ہی آسٹریلیا کے پناہ گزینوں سے متعلق معاہدے کی اجازت دیں گے ۔معاہدے کے تحت پناہ کے 1250درخواست گزاروں کو آسڑیلیا سے امریکہ لانا تھا۔

متعلقہ عنوان :