مشیر قومی سلامتی کی زیر صدارت مدارس اصلاحات سے متعلق اجلاس ، مدارس کو تعلیمی شعبے میں قومی دھارے میں لانے کیلئے اقدامات پر غور ،اس معاملے پر متعلقہ وزارتوں اور اداروں سے تفصیلی مشاورت کا فیصلہ

مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے دھرتی کے بیٹے ہیں اور مدارس میں زیر تعلیم طلباء کسی سے کم نہیں ہیں ،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ مدرسوں کے طلباء کو بھی برابر کے مواقع دیں ،مدارس کے طلباء کیلئے بھی تمام شعبے ہائے زندگی کی راہیں کھلی ہونی چاہیئں۔انہوں نے کہا کہ مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے والوں کو بھی اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملنے چاہیں،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 2 فروری 2017 23:50

مشیر قومی سلامتی کی زیر صدارت مدارس اصلاحات سے متعلق اجلاس ، مدارس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت مدارس اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مدارس کو تعلیمی شعبے میں قومی دھارے میں لانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا ،اس معاملے پر متعلقہ وزارتوں اور اداروں سے تفصیلی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ۔جمعرات کو مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت مدارس اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں وزیر مذہبی امور سردار یوسف ،وزیرتعلیم بلیغ الرحمان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں میںمدارس کو تعلیمی شعبے میں قومی دھارے میں لانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا ۔اس معاملے پر متعلقہ وزارتوں اور اداروں سے تفصیلی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ۔اس موقع پر ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے دھرتی کے بیٹے ہیں اور مدارس میں زیر تعلیم طلباء کسی سے کم نہیں ہیں ،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ مدرسوں کے طلباء کو بھی برابر کے مواقع دیں ،مدارس کے طلباء کیلئے بھی تمام شعبے ہائے زندگی کی راہیں کھلی ہونی چاہیئں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے والوں کو بھی اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملنے چاہیئں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ مدارس کے حوالے سے پیکج تیار کریں گے ،مجوزہ پیکج پر تمام مدارس کی تنظیموں ،سکالرز اور علماء سے بات ہوگی ، اس پیکج پر حتمی فیصلہ اجتماعی دانش کے تحت اتفاق رائے سے ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :