بھارتی فوج کی ایل او سی کے خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی، دشمن کی توپوں کے منہ بند کروا دیئے،آئی ایس پی آر

جمعرات 2 فروری 2017 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) بھارتی فوج نے غیر ذمہ دارانہ رویہ جاری رکھتے ہوئے ایل او سی کے خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کے منہ بند کروا دیئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے توپوں کے منہ بند کروا دیئے ۔