بھارت کا بہت جلد پاکستانی سرحد کے ساتھ سمارٹ باڑ لگانے کا اعلان

باڑ کی جانچ کا کام حتمی مراحل میں ہے جسکے بعد اسے پاک بھارت سرحد پر کھڑا کردیا جائے گا، نئی باڑکثیر درجے کی تہہ والی سیکورٹی رنگ پر مشتمل اورالارام کے ساتھ ہوگی جو کسی بھی دراندازی یا باڑ کاٹنے کی کی کوشش صورت میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو الرٹ کرسکے گی،مراحلہ وار تمام سرحدوں پر باڑ لگانی پڑے گی لیکن ہماری ترجیح پاک بھارت سرحد ہے بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 2 فروری 2017 23:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) بھارت نے پاکستانی سرحد کے ساتھ سمارٹ باڑ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ با۔جمعرات کو بھارتی میڈیاکے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رججو کاصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ باڑ کی جانچ کا عمل حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے امید ہے کہ3323کلومیٹر لمبی پاک بھارت سرحد کے ساتھ سمارٹ باڑ کی تنصیب کا کام جلد شروع ہوجائے گا۔

۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ نئی باڑکثیر درجے کی تہہ والی سیکورٹی رنگ پر مشتمل اورالارام کے ساتھ ہوگی جو کسی بھی دراندازی یا باڑ کاٹنے کی کی کوشش صورت میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو الرٹ کرسکے گی ۔کرن رججو نے صحافیوں کو بتایاکہ سمارٹ باڑ لگانے کی جانچ کا کام آخری مرحل میں ہے بہت جلد یہ مکمل ہوجائے گا جس کے بعد پاک بھارت سرحد پر باڑ کو کھڑ ا کردیا جائے گا۔انکا کہنا تھاکہ باڑ کی جانچ کا کام بہت سے مقامات پر کیا جارہا ہے اسکی تفصیلات سیکورٹی وجوہات پر نہیں بتائی جاسکتی ۔ہمیںمراحلہ وار اپنی تمام سرحدوں پر باڑ لگانی پڑے گی لیکن ہماری ترجیح پاک بھارت سرحد ہے ۔

متعلقہ عنوان :