وفاقی وزیر داخلہ کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس پرائیویٹ ٹیکسی سروسز پر پابندی کا نوٹس ، ڈپٹی کمشنر اسلام آبادسے رپورٹ طلب

عوام کو سستی اور معیاری سواری سے محروم نہیں کیا جا سکتا،چوہدری نثار

جمعرات 2 فروری 2017 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس پرائیویٹ ٹیکسی سروسز (کریم ، اوبر وغیرہ) پر پابندی کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس پرائیویٹ ٹیکسی سروسز (کریم ، اوبر وغیرہ) پر پابندی کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ عوام کو سستی اور معیاری سواری سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔