سوزوکی پاکستان نے ملک میں پہلی مرتبہ سیڈان گاڑی متعارف کروانے کی تیاریاں مکمل کر لیں، سوزوکی سیاز کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 فروری 2017 22:22

سوزوکی پاکستان نے ملک میں پہلی مرتبہ سیڈان گاڑی متعارف کروانے کی تیاریاں ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری2017ء) سوزوکی پاکستان نے ملک میں پہلی مرتبہ سیڈان گاڑی متعارف کروانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی پاکستان ملک میں پہلی مرتبہ سیڈان گاڑی کو مارکیٹ میں پیش کرنے جا رہی ہے۔ سوزوکی کی جانب سے سیڈان گاڑی سوزوکی سیاز کو جلد ملک کی آٹو مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سوزوکی سیاز کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچائی ہے۔

سوزوکی سیاز کو 1250 سی سی، 1300 سی سی، 1400 سی سی اور 1600 سی سی انجن کیساتھ پیش کی جائے گی۔ اس گاڑی کے فیول ٹینک میں 43 لیٹر پیٹرول بھرنے کی گنجائش ہوگی جبکہ ایک لیٹر پیٹرول میں یہ گاڑی 19 کلومیٹر کی مائلج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جبکہ پاکستان میں اس کی قیمت ممکنہ طور پر 20 سے 22 لاکھ روپے تک ہوگی۔

متعلقہ عنوان :