لاپتہ ہو جانے والے بلاگر احمد وقاص گورایہ کا بازیابی کے بعد اہم بیان سامنے آگیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 فروری 2017 21:35

لاپتہ ہو جانے والے بلاگر احمد وقاص گورایہ کا بازیابی کے بعد اہم بیان ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری2017ء) لاپتہ ہو جانے والے بلاگر احمد وقاص گورایہ کا بازیابی کے بعد اہم بیان سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کئی روز تک لاپتہ رہنے والے بلاگر احمد وقاص گورایہ نے بازیابی کے بعد پہلا باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک پر جاری کیے گئے بیان میں احمد وقاص کا کہنا ہے کہ وہ مکمل خیر و عافیت سے ہیں۔ وہ جتنے روز لاپتہ رہے اس دوران ان کے اکاونٹ سے اگر کوئی بھی پیغام جاری کیا گیا تو وہ انہوں نے نہیں کیا تھا۔ وہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کیساتھ دراصل ہوا کیا ہے۔ وہ ایک بات کا یقین دلاتے ہیں کہ وہ کسی صورت خوفزدہ یا گھبرانے والے نہیں ہیں۔ پاکستان کو ایک بہتر ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔