مشکل حالات میں حمایت کرنے پر اووبر کیب سروس کی جانب سے عوام کا شکریہ، ہر صارف کو اگلی 10 سواریوں پر 25 فیصد ڈسکاونٹ دینے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 فروری 2017 21:14

مشکل حالات میں حمایت کرنے پر اووبر کیب سروس کی جانب سے عوام کا شکریہ، ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری2017ء) اووبر نے ہر صارف کو اگلی 10 سواریوں پر 25 فیصد ڈسکاونٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں مشہور کیب سروس اووبر اور کریم پر پابندی عائد کر دیے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔ عوام نے مطالبہ کیا تھا کہ اج کمپنیوں پر ہرگز پابندی عائد نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

مشکل حالات میں بھرپور حمایت کرنے پر اووبر نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اووبر نے اعلان کیا ہے کہ کیب سروس استعمال کرنے والے ہر صارف کو اگلی 10 سواریوں پر 25 فیصد خصوصی ڈسکاونٹ دیا جائے گا۔ جو بھی شہری اوببر کیب سروس استعمال کرنا چاہتا ہے وہ "ThankYouPakistan" کا پرومو کوڈ استعمال کرکے 25 فیصد ڈسکاونٹ حاصل کر سکتا ہے۔