Live Updates

سیالکوٹ,غربت نہیں’’غریب مکائو‘‘ حکومتی ایجنڈ ہ تباہی کے سوا کچھ نہیں ،صوبائی رہنما پی ٹی آئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی او ر بیروزگاری کا سیلاب لیکر آیا ہی,عمرفاروق مائر

جمعرات 2 فروری 2017 23:57

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) سیالکوٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما عمرفاروق مائر نے کہا ہے کہ غربت نہیں’’غریب مکائو‘‘ حکومتی ایجنڈ ہ تباہی کے سوا کچھ نہیں ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی او ر بیروزگاری کا سیلاب لیکر آیا ہے۔ جبکہ ملک میں غربت کے ہاتھوں تنگ آکر غریب عوام خود کشیاں کررہے ہیں، اور ملک میںمہنگائی اور بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے۔

ان حالات میں پیڑولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ ظلم کی انتہا ء ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما عمر فاروق مائر نے ضلعی میڈیا کوآرڈنیٹر میاں اعجاز جاوید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمر فاروق مائر نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں غربت مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کو حل کرکے عام آدمی کی مشکلات کو ختم کردیں۔

(جاری ہے)

مگر بدقسمتی سے حکمران عوام کی زندگی میں ترقی اور خوشحالی لانے کی بجائے انکو مزید مسائل کا شکا ر کررہے ہیں۔ میاں اعجاز جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلے ہی غربت اور مہنگائی جیسے مسائل آسمان کو چھورہے ہیں ان حالات میں غیر ملکی قرضوں میں دن بدن اضافہ ملک اور قوم کیساتھ ظلم کی انتہائی ہے اس کو فوری بند ہونا چاہیے۔ دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما عمر فاروق مائر، ضلعی میڈیا کوآرڈنیٹر میاں اعجاز جاوید ،بیر سٹر ملک جمشید غیاث، بیر سٹر جمشید غیاث،عبدالباسط خان،چوہدری مرتضی، چوہدری طاہر سلطان ایڈووکیٹ،چوہدری عنصر فاروق و پاکستان تحریک انصا ف کے میڈیا کوآرڈنیٹرز اکرام انجم، ایم عابد، اسامہ جلیل، جویریہ عثمان ایڈووکیٹ، بلال سلہری، فاروق باجوہ، ڈاکٹر طیب رضا، خلیل باجوہ، ضرار احمد خان،علی رضا بٹ،ملک عثمان ودیگر نے بریگیڈئیر (ر) چوہدری محمد اسلم گھمن کو سینئر ایڈوائزی کونسل سینٹرل پنجاب ریجن کا ممبر بننے پر مبارکباد دی ہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات