ہرنائی,ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ہمارے زمینوں کی بندر بانٹ میں مصروف ہے ، پشتونخواملی پارٹی

میانی ، مڑزئی ، شیخ قبائل کے خلاف انتقامی کارروائی کرنے اور زیادتی پر اتر آیا ہے قومی فسادات کو ہوادے رہے ہیں لیویز فورس کے زریعے یہ جو ناروا عمل کررہے ہیں,پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 2 فروری 2017 23:56

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) پشتونخواملی پارٹی کے ضلعی سنیئر معاون سیکرٹری محمد نعیم ، ڈپٹی سیکرٹری خیرو افغان نے پریس کلب ہرنائی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہرنائی خصوصاًً ہرنائی میں چار قبائل آباد ہے جوکہ اپنے اپنے زمینوں پر آباد ہے یہاں پر ضلعی انتظامیہ کے سربراہ میانی ، مڑزئی ، شیخ قبائل کی زمین ہے ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ہمارے زمینوں کی بندر بانٹ میں مصروف کبھی کس کو ساتھ ملاتا ہے کبھی کس اور میانی ، مڑزئی ، شیخ قبائل کے خلاف انتقامی کارروائی کرنے اور زیادتی پر اتر آیا ہے اور یہاں پر قومی فسادات کو ہوادے رہے ہیں اور لیویز فورس کے زریعے یہ جو ناروا عمل کررہے ہیں لیویز فورس بھی ہرنائی کے مختلف قبائل سے تعلق رکھتا ہے اور انکے بھی قومی زمین ہے لیویز فورس کو چاہے کہ وہ یہاں کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں اور قبائل کا خیال رکھیں انہوں نے کہاکہ 1950 ء میں میانی مڑزئی شیخ قوم نے وولن مل کو 15 ایکڑ زمین دیا اب ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ زمین کو ایک فرد کو الاٹ کیا گیا ہے جوکہ ڈپٹی کمشنر کا مذکورہ زمین میں حصہ دار ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے وولن مل کو زمین دیا ہے اور اگر اب بھی وولن مل چلانے کیلئے کوئی آگے آئیگا تو ہم زمین دینے کو تیار ہے لیکن کسی کو وولن مل کے زمین کی خریدوفروخت کی کسی کواجازت نہیں دینگے نہ کسی کو یہ زمین خریدنے اور الاٹ کرنے کیلئے چھوڑے گے انہوں نے کہاکہ ہمارے قبائل نے واپڈا ، کالج، ایرگیشن سمیت مختلف محکموں کو موضع خوزڑی سے یہ زمین دیا ہے اور ہرنائی وولن مل کا زمین موضع خوزڑی کا ہے اور موضع خوزڑی کے عوام ہی اسکے مالک ہے ہم اپنی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دینگے انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے زریعے جو قومی زمینوں پر قبضے کرنے اور علاقے میں پساد کھڑا کرکے پارٹی ساکھ نقصان پہنچانے والے افراد ہمیں معلوم ہے کہ ڈپٹی کمشنر کن کے اشاروں پر یہ سب کچھ کررہے ہیں اور یہ سب کچھ پشتونخوامیپ کو بدنام کرنے اور پارٹی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے بقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت یہ سب کیا جارہا ہے جسکی پشتونخوامیپ شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور جو عناصر انتظامیہ کے زریعے قبائل اور عوام کی تذلیل اور انہیں لیویز فورس کے زریعے حراساں کرررہے ہیں انہیں بھی جلد بے نقاب کرکے عوام کی عدالت میں کھڑا کرینگے انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے ضلع ہرنائی میں سٹلمنٹ کیلئے فنڈز منظور کرکے گیارہ مہینے سٹلمنٹ عملے نے سرکاری پیمائش کرکے زمینداروں کے نام کھتونی جاری کیا گیا انہوں نے کہاکہ ہمارے قبائل نے سٹلیمنٹ کے دوران 525 ایکڑ حکومت زمین دیا گیا ہے تاکہ ضلعی محکموں کے دفاتروں کیلئے دیا گیا لیکن اسکے بائوجود بھی ڈپٹی کمشنر ضلع ہرنائی میں خوریز کروانے چاہتے اور قبائل کو دست و گریبان کرنا چاہتا ہے اور ڈپٹی کمشنر کا ہرنائی کے عوام قبائل اور معززین کے ساتھ انکا ناروا اور نازیباالفاظ اب مزید پشتونخوامیپ کیلئے ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ کا وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکرٹری ، حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی و پارٹی کے اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صوبائی عبدالرحیم زیارتوال سے مطالبہ ہے کہ وہ جلد سے جلد موجودہ ڈپٹی کمشنر کو ہرنائی سے تبادلہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ یہاں اور بھی کئی ایسے موضع موجود ہے جنکا نہ تو سٹلیمنٹ ہوا ہے اور نہ موضعوں سے سرکار نے زمین لیا ہے لہذا دیگر موضعوں کی سٹلیمنٹ کی جائے اور سرکاری ضرورت کیلئے ان سے زمین لے جیسا کہ موضع خوزڑی نے جو زمین سرکارکو دیا گیا اسطرح ان سے بھی سرکاری ضرورت کیلئے زمین حاصل کرکے سرکار کی ضرورت پورا ہوسکیں انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی نہیں بلکہ پورے صوبے میں سرکار کی ایک انچ کی زمین بھی موجود نہیں جوکہ ریکارڈ پر موجود ہے اگر موجودہ ڈپٹی کمشنر مزید یہاں رہاتو ضلع ہرنائی میں خون ریز تصادم شروع ہوگا جوکہ پھر کوئی بھی اس خون ریزی کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے زریعے یہ ڈرامے بازی جو کررہے ہیں پشتونخوامیپ کسی صورت اسکی اجازت نہیں دے گی انہوں نے کہاکہ اسکا واحد حل یہ ہے کہ وہ موجودہ ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ فوری پر کیا جائے تاکہ ضلع ہرنائی جیسا پرامن علاقہ کا امن تہہ بالا نہ ہوسکیں اور ضلع میں قائم رہ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :